بٹ خیلہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

بٹ خیلہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق مالاکنڈلیویز نے گاڑی کوقبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرکے حوالات میں بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ میں ظفرپارک کے قریب سوات جانے والے ٹرک جوڈرائیورمنصورعلی ولدبوستان علی سکنہ ایبٹ آباد چلارہاتھاکہ مخالف سمت سے انے والے موٹرسائیکل سوار محمدآمین ولدمحمدیونس سکنہ مہردے درگئی کوٹکر مارکرجس سے وہ موقع پرجاں بحق ہوگئے مالاکنڈلیویز فورس تھانہ بٹ خیلہ نے ٹرک کوقبضے میں لیکرڈرائیورکوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -