پختو نوں کو مختلف پر فریب نعروں سے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، حمایت اللہ مایار

پختو نوں کو مختلف پر فریب نعروں سے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا، حمایت اللہ مایار

رستم(نمائندہ پاکستان) ضلع ناظم مردان اور اے این پی رہنما حمایت اللہ مایار نے کہا ہے کہ مختلف نعروں سے پختونوں کو دھوکہ دینے اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا دور گزر چکا ہے ، پختون اب بیدار ہو چکے ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں تمام مفاد پرست سیاستدانوں سے بدلہ لیں گے ، عوامی نیشنل پارٹی اب پختونوں کے دلوں کی آواز بن گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرخڈھیری رستم میں حجرہ طارق میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس سے عاطف خان ، ناصر علی اور عرفان علی نشترنے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر تحریک انصاف اور دیگر پارٹیوں سے بلدیاتی کونسلرز سعداللہ ، خادم حسین ، جہانگیر خان، تسکین ، کشور خان سمیت سینکڑوں افراد نے اے این پی شمولیت کا اعلان کیا ۔ حمایت اللہ مایار نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ٹوپیاں بھی پہنائیں ۔ حمایت اللہ مایار نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں حکمران جماعت تحریک انصاف نے تبدیلی کا انقلابی نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کئے مگر تین سال سے زائد اقتدار میں رہنے کے بعد بھی صوبہ میں تبدیلی نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی تبدیلی کے دعویداروں نے اداروں کو برباد کرکے صوبہ کی ترقی و خوشخالی اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے عوام اب ان کی اصلیت پہچان چکے ہیں اور تبدیلی کے علمبرداروں کو عبرتناک شکست دینے کے لئے 2018کے الیکشن کا انتظار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ صوبہ کی ترقی اور عوامی خوشخالی کے لئے اے این پی کے سرخ جھنڈے تلے جمع ہو جائیں تاکہ پختونوں کی محرومیوں اور صوبہ میں رکے ہوتے ترقی کے سر کا دوبارہ آغاز دیا جاسکے۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر