صوابی میں 51 سالہ شخص کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

صوابی میں 51 سالہ شخص کو بیدردی سے قتل کردیا گیا

  

صوابی( بیورورپورٹ) موضع ٹھنڈ کوئی میں نامعلوم ملزمان نے اپنے بیٹھک میں سوئے ہوئے 51سالہ شخص کو چھری سے وار کر کے ذبح کر دیا رئیس خان سکنہ ٹھنڈ کوئی نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ انہیں بدھ کی صبح اطلاع ملی کہ ان کے بھائی جہانزیب خان کی لاش اپنے بیٹھک میں قتل شدہ پڑی ہے جب وہ موقع پر پہنچے تو وہ چھری سے ذبح شدہ پڑا تھا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -