صوابی ،جہانگیرہ میں بچے کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل رشتہ دار نکلا

صوابی ،جہانگیرہ میں بچے کے قتل کا ڈراپ سین ،قاتل رشتہ دار نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)حیات آباد جہانگیرہ میں بے دردی سے قتل کرنے والے پانچ سالہ بچے کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا۔قاتل رشتہ دار نکلا پولیس نے ملزم کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ جب کہ عوامی شکایات پر ڈی پی او صوابی جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈی ایس پی پشم گل خان کی زیر قیادت میں ایس ایچ اوتورڈھیر منصف خان نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعیب ولد محمد اسحاق سکنہ تورڈھیر کو گرفتار کرکے دوران انٹاروگیشن ان کے قبضہ سے 3عدد مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کرکے ان کے خلاف 381 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔ ملزم نے مختلف جگہوں سے موٹر سائیکلز چوری کرکے مختلف طریقوں سے فروخت کر رہا تھا ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پانچ بہنوں کا لاڈلہ اُسامہ کو ایک ہفتہ قبل بڑی بے دردی سے اس وقت قتل کیا گیا تھا جب کہ وہ گھر سے نکل کررات گھر نہ آنے پر والدشیر بہادر نے دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ تلاش شروع کی اور لاش کھیتوں میں قتل شدہ پڑی ملی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او صوابی جاوید اقبال بمع دیگر نفری پولیس موقع واردات پپہنچتے ہی جائے واردات کا جائزہ لیتے ہوئے ڈی پی او صوابی نے ایک اعلی سطحی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی سرکل لاہور پشم گل خان کی نگرانی میں تشکیل دیکر ھدایت کی کہ ملزم / ملزمان نا معلوم کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتاری عمل میں لائے جائے، جس پر ایس ایچ او تورڈھیر منصف خان جہانگیرہ چوکی انچارج اے ایس آئی سید الآمین خان و تفتیشی آفسر نے کارروائی کرتے ہوئے جدید پولیسنگ کی بدولت ملزم عابد الرحمن ولد خائستہ نور سکنہ جہانگیرہ تک رسائی حاصل کی ٹھوس شواہد کی بناء پر سفاک قاتل کو انتہائی مہارت کے ساتھ گرفتار کرکے انہوں نے انکشاف کی کہ پرانی حسد ذاتی معاملے پر قتل کی باقائدہ اعتراف جرم قبول کرلی