خیبر پختو نخوا اسمبلی ملازمین کی بہتر کارکردگی کی بدولت ریکارڈ قانون سازی کی گئی، اسد قیصر
پشاور( پاکستان نیوز)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران وملازمین کی دیانتدارانہ فرائض کی بجا آوری مثالی اور قابل ستائش ہے ملامین کی بہتر کارکردگی اور محنت کے باعث صوبائی اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسمبلی سیکرٹریٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی سیکرٹری غفران اللہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سپیکر مہر تاج روغانی بھی موجود تھیں غفران اللہ ڈپٹی سیکرٹری 10اکتوبر 2016کو ملازمت سے ریٹائر ہو رہے ہیں سپیکر نے دوران ملازمت غفران اللہ کی جانب سے بہتر کارکردگی اور جانفشانی سے فرائض منصبی کی ادائیگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد کامیاب زندگی گزارنے کی توفیق عطافرمائے سپیکر نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے ملازمین کے ہاتھ کرپشن اور بدعنوانی سے پاک ہیں اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی دیانتدارانہ اور خلوص نیت سے فرائض کی بجاآوری دیگر اداروں کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ملازمین کی انتھک محنت کے باعث صوبائی اسمبلی نے تمام دیگر اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کرکے ریکارڈ قائم کیا انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین کی احسن کارکردگی کے باعث ہی اسمبلی کی کارروائی خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچائی جاتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملازمین اپنی کارکردگی میں مزید نکھار اور بہتری پیدا کرنے کیلئے مزید محنت کریں گے۔آخر میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر دونوں نے مشترکہ طور پر غفران اللہ کو ان کی بہترین خدمات کے عوض صوبائی اسمبلی کا سونیئر دیا ۔