لوٹ مار، اقرباء پروری اور بد عنوانیوں کا دور ختم ہو چکا، حسین احمد خٹک

لوٹ مار، اقرباء پروری اور بد عنوانیوں کا دور ختم ہو چکا، حسین احمد خٹک

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کمپلینٹ سیل کے چےئرمین اور ڈسٹرکٹ ناظم نوشہرہ کے فوکل پرسن حاجی حسین احمدخٹک نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرپشن کا دور ختم ہوچکا ہے ضلع نوشہرہ میں صاف شفاف اور میرٹ پر فیصلے ہورہے ہیں تمام سرکاری افسران مانیٹرنگ کمیٹیوں اور ضلعی کونسلروں سے بھرپور تعاون کریں خلاف ورزی کرنے والے افسروں کے لئے نوشہرہ میں کوئی جگہ نہیں ناقص میٹریل استعمال کرنے والے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کیاجائے گا جبکہ ملوث افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک اور ضلع ناظم لیاقت خان خٹک نے ضلع نوشہرہ کو ترقی یافتہ ضلع بنانے کا تہیہ کررکھا ہے صحت، تعلیم اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سکولوں کو فراہم کیاگیا فنڈ صحیح طریقے سے استعمال کیاجائے کرپشن کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ضلعی فنڈز کو صحت، تعلیم اور پینے کی صاف پانی کی فراہمی پر خرچ کی جائے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتوں کا نظام ایک بہترین نظام ہے جس میں عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پرحل ہورہے ہیں تمام ضلعی کونسلروں کو کروڑوں روپے کا فنڈز فراہم کیاگیا ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی خصوصی ہدایت پر یہ فنڈ عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں پرخرچ کیاجائے گا ضلع نوشہرہ کی پسماندگی دور کرنے کیلئے تمام ویلج کونسلوں میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز ی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں چھوٹے ڈیموں کی تعمیر شروع ہوچکا ہے جس سے لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکے گا جبکہ زرعی زمینوں کو بروقت پانی کی فراہمی یقینی ہوجائے گی جس سے ضلع نوشہرہ میں زرعی انقلاب برپا ہوگا انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ میں ٹیوب ویلوں کیلئے صوبائی حکومت نے سولر سسٹم کا جو بہترین نظام شروع کیا ہے اس سے زرعی زمین اور باغات کو بروقت پانی ملے گا جس سے ضلع نوشہرہ زرعی لحاظ سے خود کفیل ضلع بن جائے گا نوشہرہ کی ترقی اور خوبصورتی کیلئے ماسٹر پلان تشکیل دے دیاگیا ہے بہت جلد نوشہرہ خیبرپختونخوا میں اپنی مثال آپ ضلع ہوگا ضلع نوشہرہ کے دیگریونین کونسلز میں سینٹری سٹاف کے ذریعے صفائی کا ایک مربوط نظام تشکیل دیں گے کیونکہ صفائی نصف ایمان اور ماحولیاتی الودگی کے خاتمے کی پہلی سیڑھی ہے ضلع نوشہرہ کے ہر یونین کونسل کی سطح پر سلاٹر ہاؤسز (مذبح خانہ) تعمیر کئے جائیں گے ان سلاٹر ہاؤسز کی تعمیر کیلئے صوبائی حکومت کو سفارشات ارسال کردی گئی ہے کیونکہ سلاٹر ہاؤسز کے نہ ہونے سے بے شمار پیچدگیاں سامنے آرہی ہے صوبائی حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کرکے عوامی مسائل میں کمی کیلئے جو اقدامات اٹھائیں ہیں اس سے نہ صرف دور رس نتائج سامنے آئیں گے بلکہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو خیبرپختونخوا کے عوام نے خراج تحسین پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے یہ نظام انتہائی موثر اور دیرپا ہے کیونکہ اس نظام سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی ہوئی ہے جس سے عوام کو علاقوں کی صفائی پینے کی صاف پانی کی فراہمی، سمیت تعلیم اور صحت کے بنیادی سہولیات بھی میسر ہوں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک کی خصوصی کاوشوں سے ضلع نوشہرہ میں اربوں روپے کے میگا ترقیاتی پراجیکٹس شروع ہوچکے ہیں جس سے نہ صرف اس ضلعے کے عوام کو ان کے اپنے ہی علاقے میں روزگار ملا ہے بلکہ اس خطے میں نوشہرہ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا انہوں نے کہا کہ ضلع نوشہرہ کو خوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے علاقے سے تجاوزات کاخاتمہ اور ضلع نوشہرہ کا ذرائع امدن بڑھانا مشن ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ نوشہرہ کے ہر یونین کونسل میں نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں کیلئے صوبائی حکومت وزارت کھیل کھود کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے سفارشات بجھوائیں گے تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں سے بچ سکے کیونکہ نوجوان کسی بھی معاشرے کی ترقی میں اہم و کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منتخب ویلج و تحصیل کونسلران عوامی مسائل کے حل اور ضلع نوشہرہ کی ترقی وخوشحالی وبہبود کیلئے ضلع نوشہرہ کی انتظامیہ کے ساتھ اپنا تعاون یقینی بنائیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -