تورڈھیر میں موٹر سائیکل چھیننے والا گرفتار ،3 برآمد

تورڈھیر میں موٹر سائیکل چھیننے والا گرفتار ،3 برآمد

تورڈھیر(نمائندہ خصوصی) پولیس تھانہ تور ڈھیر نے بائیک لفٹر شعیب کو دھرلیا، ملزم کے قبضہ سے چوری کی گئی3موٹرسائیکل برآمد، موٹرسائیکل چوری کرکے کباڑیوں کے ہاتھوں بیچ دیتا تھا،ملزم کا میڈیا کے نمائندے کے سامنے اعتراف۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ تورڈھیر منصف خان نے تحصیل لاہور پر یس کلب کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ مخبر کی اطلاع پر پولیس نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بائیک لفٹر شعیب ساکن تورڈھیر کو ایک چوری شدہ موٹرسائیکل کے ہمراہ رنگے ہاتھوں دھر لیا ملزم کی نشاندہی پرچوری کے دوموٹر سائیکل مزید برآمد کرلئے گئے اس موقع پر پابندسلاسل ملزم شعیب نے میڈیا کے نمائندوں کو ویڈیو ریکارڈکراتے ہوئے اعتراف جرم کرکے بتایا کہ وہ ہیروئن پینے کا عادی نشئی ہے جسکے لئے گزشتہ چند ماہ سے موٹر سائیکل چوری کرانے کی لت پڑ گئی ملزم کامزید کہنا تھا کہ وہ موٹرسائیکل چوری کرکے یا کسی کباڑئیے کو فروخت کرتا تھا یا اگر کوئی ڈیمانڈکرتا تو تھوڑی بہت رقم کے عوض اسے حوالہ کرتا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر