پشاور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 13 اشتہاری 220 جرائم پیشہ گرفتار

پشاور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی 13 اشتہاری 220 جرائم پیشہ گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ 5 دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلزکے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں،ناکہ بندیوں اور سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 13اشتہاری مجرمان سمیت 220جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش ، TIFکے تحت 93اوردفعہ 188کی خلاف ورزی کرنے پر 335افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمدکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر پشاور پولیس نے5دنوں کے دوران سٹی ،کینٹ اور رورل سرکلز کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں مختلف کاروائیوں ،ناکہ بندیوں کے دوران اورسرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے مجرموں کے ٹکانوں پر چھاپے لگائے ان چھاپوں اور ناکہ بندیوں کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 13اشتہاری مجرمان سمیت220جرائم پیشہ مشتبہ ومنشیات فروش ، غیر رجسٹرڈ کرایہ داران 93اور ڈبل سواری پر335افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے22عدد کلاشنکوف ،01عدد رائفل ،05عدد ریپیٹر،02عدد بندوق، 74عدد پستول ،08عدد میگزین،27502عددمختلف بور کارتوس ،23کلوگرام چرس ،1100گرام ہیروئن ،ایک کلو گرام آفیون اور 99بوتل شراب برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دی گئی ہیں ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -