منشیات سمگلنگ کیس میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو قید وجرمانے کی سزا

منشیات سمگلنگ کیس میں خاتون سمیت 5 ملزمان کو قید وجرمانے کی سزا

  

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاوراعجازرشید نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے تین مختلف مقدمات میں خاتون سمیت 5 ملزموں کو مجموعی طورپر13سال قید بامشقت اور55ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنادی سرکارکی جانب سے اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹرثناء نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کاروائی کے دوران ملزمان شیرازبھٹی ٗ اشفاق اورایک خاتون کو گرفتار کیاتھا جن کے قبضے سے مجموعی طورپر6کلوگرام چرس برآمد ہوئی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پرملزموں کو فی کس 2سال قید اور10ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی اسی عدالت نے منشیات کے دوسرے مقدمے میں ملزم ابرار ساکن اخون آباد کوایک کلوگرام چرس اورپچاس گرام ہیروئن سمگل کرنے پرڈیڑھ سال قید بامشقت اورپانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی جبکہ شبیرحسین ساکن پنجاب کوساڑھے پانچ کلوگرام چرس برآمد ہونے پر پانچ سال قید اور20ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -