ضیاء الحق سرحدی کسٹمز ایجنٹس کے دوبارہ مرکزی وائس چیئرمین منتخب
پشاور( پاکستان نیوز)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(SCCI) کی ڈرائی پورٹ اور ریلوے سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین ٗ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ(FCAG) کے صدر،پاکستان افغانستان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI)کے سینئر نائب صدر ،سینئر کالم نگاراور ممتاز کاروباری شخصیت ضیاء الحق سرحدی آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی وائس چیئرمین دوبارہ منتخب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات گذشتہ روز منعقد ہوئے ۔ اجلاس میں محمد امجد چوہدری بلا مقابلہ چیئرمین (لاہورریجن) ٗمحمد ارشد جمال بلا مقابلہ سینئر وائس چیئرمین (کراچی ریجن) ٗ علی اصغر طاہر بلا مقابلہ وائس چیئرمین (ساؤتھ کراچی ) ٗ قمرالاسلام بلا مقابلہ وائس چیئرمین (ساؤتھ کراچی ) ٗ قمر عالم بلا مقابلہ وائس چیئرمین ( ساؤتھ کراچی ) ٗ محمد عبداللہ بلا مقابلہ وائس چیئرمین (ساؤتھ کراچی ) ٗ عقیل احمد رانا بلا مقابلہ وائس چیئرمین (نارتھ راولپنڈی اسلام آباد ) ٗ ساجد عزیز میر وائس چیئرمین ( نارتھ لاہور ) ٗ رب نواز سیال بلا مقابلہ وائس چیئرمین (نارتھ فیصل آباد ) ٗ محمد سہیل رانا بلا مقابلہ وائس چیئرمین ( نارتھ سیالکوٹ ) اور ضیاء الحق سرحدی بلا مقابلہ وائس چیئرمین (نارتھ پشاور ) منتخب ہوگئے ۔ اسی طرح آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین حبیب الدین ٗ غلام علی ٗ سعد سرور ٗ زاہد تنویر ٗ اصغر عباسی ٗ منصور علی ٗ میاں الطاف حسین ٗ پرویز اعجاز ٗ محمد ساجد ٗ عدیل ارشد ٗ مسعود عالم بٹ ٗ آغا افتخار الدین ٗ مرزا قاسم بیگ ٗ فاروق حسن ٗ ریاض احمد ٗ حاجی طارق حسین ٗ عبدالرازق ٗ سید اختر حسین بخاری اور امتیاز احمد علی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ منتخب ہونیوالے وائس چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے تمام اراکین کے بلا مقابلہ انتخاب کو کسٹمز کلیئرنگ ٗ فارورڈنگ اور با رڈرز ایجنٹس کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر اور ایف پی سی سی آئی کے صدر رؤف عالم اور فیڈریشن کی کسٹمزایجنٹس سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شیخ طارق کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ان کی ولولہ انگیز قیادت کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے تمام اراکین بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ ان کی کابینہ کے تمام اراکین کسٹمز ایجنٹس برادری کے مسائل کے حل کیلئے موثر کوششیں کریں گے اور جس کا اعتماد اُن پر اور ان کے ساتھیوں پر کیاگیا ہے اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔