تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو اند ھیروں میں دھکیل دیا، محمد علی شاہ باچہ

تبدیلی کے دعویداروں نے عوام کو اند ھیروں میں دھکیل دیا، محمد علی شاہ باچہ

درگئی (نمائندہ پاکستان ) صوبائی اسمبلی خیبر پختون خوا میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر و چیرمین ڈیڈک مالاکنڈ ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچہ نے کہا ہے کہ عوام کی بلا تفریق خدمت ان کا شیوہ ہے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے خلوص نیت سے کام کرتے ہیں ۔ آج صوبہ خیبر پختون خوا کے عوام تبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے حکمرانوں نے پسماندگی مین دھکیل دئے ہیں ۔عوام پیپلز پارٹی میں عوام دوست پالیسیوں اوربہترکارکردگی کی بنیاد پرشمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ نئے شامل ہونے والوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے۔ عوام سبز باغ دکھانے والے موسمی سیاستدانوں سے ہوشیار رہیں۔عوام امیدواروں کو سوچھ سمجھ کرکارکردگی کی بنیاد پر اور ہر وقت عوام کے ساتھ دینے والوں کو ووٹ دیں تاکہ بعد میں پچھتانا نہ پڑے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہریانکوٹ ، کوٹ منزرے بابا اور جئی میں اے این پی ، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میاں خرود گل ، سی اللہ شہاب ، تحصیل نائب ناظم درگئی حاجی اعظم خان جھاڑے ، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کسان کونسلر حاجی عبد المالک ، حاجی عبد الودود، ہریانکوٹ کے حاجی خیال گل ، سابقہ نام ہیروشاہ حاجی صبر صادق ، فضل حق ، تحصیل کونسلر وکیل شاہ اور اے این پی سے مستعفی ہونے والے سکندر خان نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مجموعی طور پر کوٹ میں 130سیاسی خاندانوں جبکہ ہریانکوٹ میں 45سیاسی کارکنان نے پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا۔ ایم پی اے سید محمد علی شاہ باچیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ انہوں نے گذشتہ چودہ سال کے دوران پی کے 98کے عوام کی سیاسی واسبتگی سے بالاتر ہوکر اور بلا امتیاز خدمت کی ہے اور علاقے میں سکولوں کالجوں اور ہسپتالوں کا جال بچھا کر یہاں کے عوام کی حقیقی معنوں مٰں زندگی مین بدلاؤ پیدا کیا ہے اور یہی وجہ ہے علاقے کے عوام نے ان کو تین بار بھاری اکثریت سے متخب کرکے انہیں بے پناہ عزت دی ہے۔ انہون نے کہا کہ پی کے 98میں پیپلز پارٹی ایک خاندان کے افراد کی مانند ہے اور پیپلز پارٹی کا ہر ورکر اس بھائی چارے کا با عزت ممبر ہے اور ان کے ہر دکھ درد میں برابر کے شریک رہے ہیں ۔ انہوں نیکہا کہ مالاکنڈ میں ہر سیاسی پارٹی کی حکومت اور اقتدار رہی ہے لیکن کسی نے بھی عوام کے دیرپا ترقی اور اجتماعی زندگی میں بہتری لانے کی کوشش نہیں کی ہے جبکہ اللہ کے فضل و کرم سے پیپلز پارٹی کو یہ شرف حاصل ہے کہ مالاکنڈ کے ہر گاؤں میں سکول و سڑک پل ا، واٹر سپلائی سکیم اور بجلی فراہمی کے منصوبے مکمل کرکے دکھائے ہیں جو مخالفین سے ہضم نہیں ہورہے ۔ انہون نے کہا کہ وہ غریبوں کا ساتھی ہے اور غریب ہی ان کے حقیقی قوت ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر