اشتعال انگیز تقریر کیس، الطا ف حسین سمیت 5 ملزمان کے وارنٹ گرفتار ی جاری

اشتعال انگیز تقریر کیس، الطا ف حسین سمیت 5 ملزمان کے وارنٹ گرفتار ی جاری

کراچی ( اے این این ) اشتعال انگیز تقریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر رہنماں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پر ان سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول