عبدالغفار ڈوگر کو جاری 10 ارب کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیخلاف حکم امتناعی‘ لاء آفیسر کی طلبی

عبدالغفار ڈوگر کو جاری 10 ارب کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کیخلاف حکم امتناعی‘ ...

ملتان (خبر نگار خصو صی)لا ہو ر ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبرقومی اسمبلی ملک عبدالغفارڈوگر کو جاری 10 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کوروکتے ہوئے لاء آفیسر کو حکومت پنجاب سے جواب لے کر 2 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت میں مخدوم رشید کے شہر ی عابدجاوید کے وکیل رانا محمد شکیل نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ حلقہ این اے 148 کاووٹر ہے اور اس حلقہ سے منتخب ہونے والے ممبرقومی اسمبلی ملک عبدالغفارڈوگر کو مختلف تاریخوں میں وزیراعلیٰ فنڈ سے سپیشل پیکچ کے تحت 10 ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں اوران فنڈز کو کلی طورپر مذکورہ ممبر اسمبلی کی صوابدید پر خرچ کرنے کا پروگرام بنایا جارہاہے جو سراسر آئین اورقانون کیخلاف ہے اس طرح مذکورہ ممبر قومی اسمبلی کی ڈگری اور پارلیمانی حیثیت کو بھی مختلف ووٹرز نے چیلنج کر رکھا ہے اور مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اس لئے فنڈز کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے فوری طورپر روکنے اور قانون کے مطابق استعمال کرنے کا حکم دیا جائے۔جس پر فاضل عدالت نے لاء آفیسر اورنگ زیب خان کو طلب کرکے فنڈز کے استعمال کے خلاف حکم امتناعی بارے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے اورجواب لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔

فنڈز

مزید : کراچی صفحہ اول