گاؤں خالی کروانا مودی کی سیاسی چال ہے،سابق بھارتی وزیر اعلیٰ

 گاؤں خالی کروانا مودی کی سیاسی چال ہے،سابق بھارتی وزیر اعلیٰ

چندی گڑھ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ نے مودی کو بے نقاب کر دیا۔ کہتے ہیں سرحد میں کوئی فوجی نقل و حرکت نہیں دیہات کو خالی کروا کر مودی سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کانگریس رہنما امرندر سنگھ نے کہا سرحد پر فوج ہے اور نہ ہی جنگ کا خطرہ یہ سب صرف اس لیے کیا جا رہا ہے تاکہ اتر پردیش اور پنجاب میں لوگوں کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے پنجاب اور گجرات کے سرحدی دیہات کو خالی کرانے کی ہدایت جاری کی تھی۔

سیاسی چال

مزید : کراچی صفحہ اول