آج کاپاکستان پہلے سے کہیں بہتر اور مضبوط ہے ،رفیق رجوانہ

آج کاپاکستان پہلے سے کہیں بہتر اور مضبوط ہے ،رفیق رجوانہ

  

لاہور( نمائندہ خصوصی )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دیا اور ملک بھر میں جمہوریت انہی کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک کئی طرح کے بحرانو ں کا شکار تھا مگر آج کا پاکستان پہلے سے کہیں بہتر اور مضبوط ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مسلم لیگ(ن )سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کے دس رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے چوہدری محمود حسین کمبوہ کی قیادت میں گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی قیادت کو جب بھی موقع ملا انہو ں نے وطن عزیز کی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور آج بھی وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کی پوری ٹیم عوامی خدمت کے جذبے سے ملکی ترقی کے لیے کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جبکہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ ، طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ کی میرٹ پر تقسیم اور اعلی تعلیم کے لیے وظائف کا انعقاد یہ وہ چند اقدامات ہیں جن سے تعلیمی شعبے میں خاصی بہتری آئی ہے ۔

گورنر پنجاب

مزید :

صفحہ آخر -