میرے بارے میں حکومت سندھ کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے ، وسیم اختر

میرے بارے میں حکومت سندھ کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے ، وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اے این این )میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ میرے بارے میں حکومت سندھ کا رویہ انتہائی غیرسنجیدہ ہے ، درخواست کے باوجو سٹی کونسل کے اجلاس سے دور رکھا گیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیرکراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کا رویہ میرے بارے میں انتہائی غیرسنجیدہ ہے ۔ میری درخواست کے باوجو سٹی کونسل کے اجلاس سے دور رکھا گیا ۔ وزیراعلی سندھ اس بارے میں نوٹس لیں ۔ شہر کے بہت سے مسائل ہیں ، میں منتخب مئیرہوں ۔ مجھے عدلیہ پر اعتماد ہے ۔ امید ہے کہ میری جلد ضمانت ہو جائے گی ۔
وسیم اختر

مزید :

صفحہ آخر -