ایک لاکھ حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ایک لاکھ حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) پوسٹ حج آپریشن 2016ء کامیابی سے جاری۔ایک لاکھ حجاج کرام فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ،واپس آنے والے حجاج میں سرکاری حج سکیم کے تقریباََ52ہزارجبکہ پرائیویٹ سکیم کے 48ہزار حجاج کرام شامل ہیں ،اس سال ایک لاکھ43ہزار 780افراد نے فریضہ حج ادا کیا تھا 16ستمبر سے پوسٹ حج آپریشن جاری ہے 16اکتوبر کو حج آپریشن 2016ء مکمل کر لیا جائے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -