پاکستان کا ڈیری کا شعبہ معاشی تر قی کیلئے نہایت اہم ہے ،ایلی سن میک فارلینڈ
لاہور (کامرس رپورٹر)ڈائر یکٹر یو ایس ایڈ پنجاب ایلی سن میک فارلینڈ نے کہاکہ پاکستان کا ڈیری کا شعبہ ملکی اقتصادی تر قی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔یو ایڈ پروگرام کے تحت تربیت حاصل کر نے والے یہ افراد نہ صرف ڈیری کے شعبہ کے مستقبل بلکہ اپنے ملک کی تر قی کے لیے بھی انتہائی اہم کردار ادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز یو ایس ایڈ ڈیری پراجیکٹ اورنیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے تعاون سے تقریب میں کیا ۔ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ و چیئر مین ڈی آر ڈی ایف ڈاکٹر سلمان شاہ ،چیئر مین نیسلے پاکستان سید یاور علی ، سینئر ڈویلپمنٹ ایڈوائزر یو ایس ایڈ پنجاب سجاد مغل ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائینسز پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا ، سی ای او ڈیری اینڈ رورل ڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن احمد سجاد ، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ووکیشنل ٹر یننگ کو نسل ساجد نصیر ، چیف آف پارٹی ڈیری پراجیکٹ جیکب موز اوور جنرل مینجیر آپریشنز قیصر مقصو د سمیت طلباء و طلبات کی کثیر تعداد بھی مو جو د تھی۔چیئر مین ڈی آر ڈی ایف ڈاکٹر سلمان شاہنے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈی آرڈی ایف ڈیری پر اجیکٹ کے تحت ٹر یننگ ، جانوروں کی نسل کی بہتری اور ڈیری فارمنگ و لائیو سٹاک کی مجمو عی پیداورا بڑھانے میں بھی مدد ملی گی ۔وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائینسز پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشانے کہا کہ یو نیورسٹی امریکی اداہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کے ڈیری پر اجیکٹ کے ذریعے اپنی ٹیکنالو جی اور علم مویشی پال کسانوں اور دیہی خواتین تک پہنچا کر پاکستان کے ڈیری سیکٹر کر ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔ تقر یب میں یو ایس ایڈ کی جانب سے مصنوعی نسل کشی کی تر بیت حاصل کر نے والے 43ڈیری سیکٹر ٹیکنیشنز کی مالی شراکت داری کی بنیاد پر موٹر سائیکلیں تقسیم کی گئیں تاکہ یہ افراد دور دراز کے دیہی علاقوں میں خدمات سر انجام دے سکیں۔تقریب کے اختتام پرڈائر یکٹر یو ایس ایڈ پنجاب ایلی سن میک فارلینڈ نے ڈیری سیکٹر کے ٹیکنیشنز کو ملنے والی مو ٹر سائیکل پرسوار ہو کر گراؤ نڈ کا چکر لگا کر حاضرین سے خوب داد حاصل کی ۔