چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے بیٹے علی فاروق سپرد خاک

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے بیٹے علی فاروق سپرد خاک
چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے بیٹے علی فاروق سپرد خاک

  


لاہور،اسلام آباد (پ ر)مسلم لیگ "ن"کے سینئر رہنماء اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے جوان سالہ بیٹے علی فاروق جو کہ گزشہ روز وفات پا گئے تھے کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سیکٹرH.11 اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ مولانا عمار محمود نے پڑھائی جبکہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ،گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا ،وزیر مملکت پیر امین الحسنات،سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک راولپنڈی محمد آصف خان ،حاجی حنیف ،سردار مہتاب خان عباسی ،سردار رمیش سنگھ اروڑا ،ملک حاکمین ،سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،عامر حسین ہاشمی ،چوہدری سعید انور ،وہاب گل ،ظفر اقبال ،سردار تارا سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ ،انجم عقیل خان ،سابق سینٹر سید ظفر علی شاہ ،جاوید بشیر ،عبدالوحید خان ،فرخت عزیز سمیت دیگر مختلف سیاسی ،اقلیتی ،سماجی ،مذہبی رہنماؤں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران اور افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر ،اور راجہ ظفر الحق نے صدیق الفاورق سے انکے گھر جا کر جوان سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کی ۔رسم قل آج 6اکتو بر بروز جمعرات بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ نور والی مسجد بنی گالااسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔

مزید : صفحہ آخر