دوہری شہریت والوں سے ڈبل فیس وصول کیخلاف درخواست پہلے سے سماعت کرنے والے بنچ کو بھجوا دی گئی

دوہری شہریت والوں سے ڈبل فیس وصول کیخلاف درخواست پہلے سے سماعت کرنے والے بنچ ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے میڈیکل کالجز کے دوہری شہریت کے حامل طلباء سے ڈبل فیس وصول کرنے کے خلاف دائردرخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجواتے ہوئے سفار ش کی ہے کہ اس درخواست کو اسی نوعیت کی درخواستوں کی پہلے سے سماعت کرنے والے بنچ کو بھیجا جائے ۔درخواست گزار طلباء بختاور اور ارشد نے دوہری شہریت رکھنے والے میڈیکل کے طلباء نے ڈبل فیس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر