کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آج وکلاء کا مکمل ہڑتال کا اعلان
لاہور(نامہ نگارخصوصی) پنجاب بار کونسل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آج 6اکتوبر کووکلاء کی مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیاہے، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل چودھری محمد حسین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی ممتاز مصطفی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم قابل مذمت ہیں اور گزشتہ ماہ ہونے والے پنجاب بار کونسل کے اجلاس عام میں کشمیریوں سے یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اسی سلسلے میں آج 6 اکتوبر کو پنجاب بھر کی عدالتوں میں وکلاء مکمل ہڑتال کریں گے ۔