یوٹیلٹی بل نادہندگان کیخلاف نیب کی کارروائیوں پر حکم امتناعی ، درخواستیں یکجا کرنے کا حکم

یوٹیلٹی بل نادہندگان کیخلاف نیب کی کارروائیوں پر حکم امتناعی ، درخواستیں ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس وقاص رؤف مرزا کی سربراہی میں قائم ڈویژن بنچ نے بجلی کے بلوں کے نادہندگان کے خلاف نیب کی کارروائیوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دے دیا۔فاضل بنچ نے داتا سٹیل ملز کے مالک شبیر حسین کی درخواست پر سماعت شروع کی تو ان کے وکیل محمد محسن ورک نے موقف اختیار کیا کہ نیب کو بجلی کے بلوں کے ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیوں کا اختیار نہیں ہے ،اس کے باوجود نیب ڈیفالٹرز کو نوٹسز بھجوا رہا ہے۔ عدالت نے بجلی کے بلوں کے ڈیفالٹرز کیخلاف نیب کی کارروائیوں پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو اس نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کر کے 26اکتوبر کو سماعت کے لئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حکم امتناعی

مزید :

صفحہ آخر -