بچوں اور خواتین سمیت 26 بھٹہ مزدور بازیاب ہونے پر آزاد

بچوں اور خواتین سمیت 26 بھٹہ مزدور بازیاب ہونے پر آزاد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بچوں اور خواتین سمیت 26 بھٹہ مزدور کو بازیاب کرا کے آزاد کردیا ہے۔ مسز جسٹس ارم سجاد گل نے فلک شیر کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ شیخوپورہ کے بھٹہ مالک ایاز نے اس کے رشتہ دار مزدوروں کو تین برس سے غیر قانونی قید میں رکھا ہوا اور ان سے جبری مشقت لے رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ مزدوروں کو انتہائی کم اجرت دی جارہی ہے۔ عدالت کے حکم پر بیلف نے پانچ بچوں سات خواتین اور چودہ مرد مزدوروں کو بھٹہ سے برآمد کرکے عدالت میں پیش کیا۔ ہائیکورٹ نے 26 بھٹہ مزدوروں کو آزاد کر دیا۔

آزاد

مزید :

صفحہ آخر -