لاہوربورڈ کی نویں میں داخلہ کیلئے "ب "فارم ختم کرنے کی یقین دہانی

لاہوربورڈ کی نویں میں داخلہ کیلئے "ب "فارم ختم کرنے کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے روبرو بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن نے نویں جماعت میں داخلے کے لئے "ب "فارم کی شرط ختم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے طاہر خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں نویں جماعت میں داخلے کے لئے "ب "فارم کی شرط کو چیلنج کیا گیا ہے،سماعت کے دوران بورڈ اف سکینڈی ایجوکیشن نے یقین دہانی کرائی کہ نویں جماعت میں داخلے کے لئے "ب "فارم کی شرط ختم کی جارہی ہے جس پر عدالت نے محکمہ ایجوکیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر "ب "فارم کی شرط ختم کرنے سے متعلق تحریری طور پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -