وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ابوبکرخدا بخش کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے ڈی آئی جی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لٹن روڈ سے خاتون کی لاش ملنے کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی ابو بکر خدا بخش انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -