پاناما لیکس پر در خواستیں چیف جسٹس کو ارسال،فل بنچ تشکیل کی سفارش

پاناما لیکس پر در خواستیں چیف جسٹس کو ارسال،فل بنچ تشکیل کی سفارش

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس وقاص رؤف مرزا اور مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پاناما لیکس کی بنیاد پر وزیر اعظم میاں محمدنواز شریف اور دیگر متعلقہ شخصیات کے خلاف کارروائی کے لئے دائردرخواستیں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے اس کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دینے کی سفارش کردی۔ فاضل بنچ نے قرار دیا ہے کہ یہ انتہائی اہم اور قومی نوعیت کامعاملہ ہے ،درخواستوں میں اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں اس لئے مناسب ہوگا کہ اس کیس کی سماعت کے لئے فل بنچ تشکیل دیا جائے۔یہ درخواستیں تحریک انصاف کے رہنما گوہر نواز سندھو اور صحافی اسد کھرل اورشہری منیر احمدکی طرف سے دائر کی گئی ہیں جن میں پاناما لیکس کے انکشافات کی بناپر وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

سفارش

مزید : صفحہ آخر