جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائیکورٹ نے جمشید دستی کو حلقہ این اے 178 مظفر گڑھ سے نااہل قرار دینے کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ مسٹر جسٹس شاہد کریم نے فاروق خان کی درخواست پر سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے موقف اختیار کیا کہ جمشید دستی حقائق چھپا کر حلقہ 178 مظفر گڑھ سے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں، وکیل نے الزام لگایا کہ جمشید دستی صادق اور امین نہیں ہیں اس لئے وہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورے نہیں اترتے، وکیل نے نشاندہی کی کہ اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق جمشید دستی رکن اسمبلی منتخب ہونے کے اہل نہیں ہیں اس لئے جمشید دستی کو نااہل قرار دیاجائے، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2نومبر تک جواب طلب کر لیا۔

نوٹس جاری

مزید :

صفحہ آخر -