کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) کالا باغ ڈیم کی جلد تعمیر کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کردی گئی۔ یہ درخواست واٹر سٹڈی فورم کے صدر میاں فضل نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کے وساطت سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں داخل کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے دائر کیس میں درخواست گزار کے مکمل دلائل نہیں سنے، صرف 10فیصد دلائل مکمل کرنے پر عدالت نے تحریری دلائل پیش کرنے کا حکم دیا، قانون کی نظر میں تحریری دلائل کو کیس کی سماعت سے تشبیہ دی جاسکتی ہے اور نہ ہی درخواست گزار اپنا موقف عدالت پر واضح کرسکتا ہے، کالا باغ ڈیم کی تعمیر ملکی مفاد میں ہے اس کیس کا فیصلہ سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی مخالفت کی بجائے قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جانا وقت کا تقاضا ہے، پانی اور بجلی میں کمی کے سبب ملکی زراعت اور صنعتی پیداوار متاثر ہورہی ہے، پہلے جاری کئے گئے عدالتی فیصلے پر نظر ثانی کرکے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا حکم دیا جائے۔

نظر ثانی

مزید :

صفحہ آخر -