غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی

غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،بجلی کی ڈیمانڈ میں کمی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکوکی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ روز بھی جاری رہا تاہم پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوش گوار ہو جانے سے لوگوں کے لئے لوڈ شیڈنگ کا عذاب قابل برداشت ہو گیا ۔ملک میں گزشتہ روز بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا بدترین سلسلہ جاری رہا ۔حکومت کی جانب سے آئی پی پیز اور تھرمل کی پیداوار بڑھانے کیلئے تا حال کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔گزشتہ روز شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی ۔ دوپہر کے وقت لیسکو حدود کے کئی علاقوں میں بارش کے باعث لیسکو کی مجموعی ڈیمانڈ میں کمی ہوئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -