کراچی، رینجرز کی ، 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی، رینجرز کی ، 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتا رافراد میں 6 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق رینجرز نے لانڈھی، قاسم ٹاؤن، گڈاپ، لیاری اور اورنگی ٹاؤن کے علاقوں میں کارروائیاں کرکے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار افراد میں 6 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے جبکہ 5 ڈکیت اور ایک لیاری گینگ وار کا کارندہ بھی شامل ہے۔ گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔ دریں اثناء رینجرز نے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول