ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، محمود الر شید

ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، محمود الر شید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس محکمہ تعمیرات و مواصلات میں کروڑوں کی کرپشن پر چیئرمین کمیٹی کا شدید اظہار برہمی، 60دنوں میں تحقیقات اور رقم ریکور کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں چیئرمین میاں محمود الر شید کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر سید وسیم اختر، وحید ڈوگر، وارث کلو ، میاں رفیق ، سپیشل سیکرٹری ٹو ورکس اینڈ کمیونیکیشن اور چیف انجینئر نے شرکت کی۔ اس موقع پر حسنین کورٹیکس لمیٹڈ کی جانب سے دیئے گئے ٹیکہ جات میں9کروڑ85لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی جس پر چیئرمین کمیٹی نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا کہ اب تک ذمہ داروں کیخلاف کیا تحقیقات کی گئی ہیں؟ جواب نفی میں آیا تو چیرمین کمیٹی میاں محمود الر شید نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملکی دولت اور وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے، کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، کمیٹی میں حکام آ جاتے ہیں لیکن کوئی نہ کوئی عذر پیش کرکے جان چھڑ ا لیتے ہیں، آئندہ کسی قسم کا کوئی عذر نہیں مانا جائے گا کمیٹی کو حقائق سے آگاہ کیا جائے، ذمہ داروں کا تعین کر کے تحقیقات کی جائیں اور 60روز میں رقم ریکور کی جائے۔ قبل ازیں محکمہ سی اینڈ ڈی میں بھی کرپشن پر متعلقہ حکام کی سرزنش کرتے ہوئے کمیٹی نے حکام کور وارننگ دیتے ہوئے آئندہ اجلاس میں رپورٹ طلب کی۔
محمودالرشید

مزید :

صفحہ آخر -