وزیراعلی پنجاب کا قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن حسن سردار کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن حسن سردار کے والد محمد سردار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔