بھارت صرف بھڑکیں مارتا ہے اور کچھ بھی نہیں کر سکتا، مولانا گل نصیب

بھارت صرف بھڑکیں مارتا ہے اور کچھ بھی نہیں کر سکتا، مولانا گل نصیب

  

صوابی(بیورورپورٹ)امیر جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا مولانا گل نصیب خان نے کہا ہے کہ بھارت صرف بھڑکیں مارتا ہے وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا ہے خطے میں ہمارا ملک پاکستان مستحکم اور مضبوط ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کسی بھی جارحیت کے خلاف منہ توڑ جواب دے سکتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کی شام چھوٹا لاہور میں جمعیت طلبہ اسلام ضلع صوابی کے زیر اہتمام صوبائی کنونشن کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا کہ جے ٹی آئی کا کنونشن صوبائی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے ایک کڑی ہے جے ٹی آئی اس وقت صوبہ خیبر پختونخوا میں جے یو آئی کی ایک فعال اور انقلابی تنظیم ہے کنونشن سے صوبائی امیر مولاناگل نصیب خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے ملک اور صوبے کا سب سے بڑا بنیادی اور اہم مسئلہ طبقاتی نظام تعلیم کا ہے جس کی وجہ سے مختلف طبقات کا آپس میں متصادم ہونے کا خدشہ ہے جو ملک اور صوبے کے لئے نقصان دہ ہے جب کہ نوجوان نسل اپنے ملک کی اصل تاریخ ، آزادی اور مقاصد سے بلکل ناواقف اور محروم ہے حکمرانوں اور نئی نسل کی سوچ میں بہت بڑا فرق ہے۔ جب حکمرانوں اور نوجوان نسل کے فکر میں یکجہتی نہ ہوں تو ملک تصادم کی طرف جائیگا انہوں نے کہا کہ فاٹا کا کے پی کے میں ضم کرنے کے حوالے سے جے یو آئی کی موقف بلکل واضح ہے فاٹا اصلاحات کمیٹی کے جو سفارشات ہے اس میں تکنیکی اور قانونی غلطیاں ہے لہٰذا جب اسے نکالا جائے تب اس کے فوائد فاٹا کے عوام کو ملیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے اور صوبے کے حقوق کے لئے خیبر پختونخو ا اسمبلی کے اراکین کا مستعفی ہونے کی دھمکی ایک اچھی بات ہے ۔ کیونکہ وفاق سے سی پیک سمیت دیگر حقوق مانگنے کے لئے دباؤ ڈالنے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ راہداری منصوبہ ہر صورت میں تکمیل تک پہنچانا چاہئے جے یو آئی اس منصوبے کو ترک کرنی نہیں دے گی پاکستان ہم سب کا مشترکہ ملک ہے وفاق خیبر پختونخوا کو اصل مغربی روٹ ضرور دیگااس میں کوئی مسئلہ نہیں اگر کسی جگہ کمی بیشی ہو ں تو معاملات آسانی سے طے کرنا ہونگے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ چین سے گوادر تک خیبر پختونخوا کے راستے جائیگا ۔انہوں نے کہا کہ اس کے فوائد سے خیبر پختونخوا اور فاٹا کا زیادہ مستفید ہونا فطرت ہے جب کہ اس منصوبے سے پاکستان کا وسطی ایشیاء کے ساتھ تجارت اور دیگر معاملات آسانی سے طے ہوجائینگے مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کو جمعیت طلبہ اسلام کا اضاخیل کے مقام پر ایک بڑا کنونشن ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سترہ ، آٹھارہ اور انیس اپریل 2017کو جے یو آئی کے زیر اہتمام اضا خیل نوشہرہ کے مقام پر ایک تاریخ ساز بین الا قوامی صد سالہ یوم تاسیس جمعیت کانفرنس منعقد ہو گی۔ اس میں مسلم ممالک کے علاوہ پاکستان بھر سے جید علماء کرام ، کارکنان جمعیت اور عوام بھر پور انداز میں شرکت کرینگے جمعیت کی سیاست کا مقصد صرف اور صرف اسلام کی بالا دستی اور نظام شریعت ہے اور ہر دور میں اس کے لئے عملی کر دار ادا کر رہی ہے کنونشن سے مرکزی رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ ، سینیٹر مولانا راحت حسین، مولانا فضل علی ، سابق ایم این اے مولانا قاسم ، قاری عدنان صوبائی صدر جے ٹی آئی ،مولانا جنرل سیکرٹری طیب اکبری اور دیگر نے بھی خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جے ٹی آئی کا مقصد نظام تعلیم کو اسلامی تعلیمات کے مطابق کرانا ، میڈیا پر فحاشی اور غریانی کے جاری یلغار کا راستہ روکنا ، تعلیمی اداروں کے چھ کروڑ اور دینی مدارس کے تیس لاکھ طلبہ کو آپس میں بھائی چارے کی فضاء قائم کر نا ہے

مزید :

پشاورصفحہ اول -