الطاف حسین کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

الطاف حسین کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔بدھ کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی ، عدالت میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -