لیسکو کا 3لاکھ میٹر کی خریداری کیلئے ٹینڈر بین الاقوامی سطح پر جاری کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا 3لاکھ میٹر کی خریداری کیلئے ٹینڈر بین الاقوامی سطح پر جاری کرنے کا ...

لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بجلی کے تین لاکھ میٹر کی خریداری کا ٹینڈر منسوخ کرتے ہوئے بین الاقوامی کمپنیوں کی سطح پر ٹینڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹر کی جانب سے منسوخ کیے گئے ٹینڈرز کی مالیت40کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ٹینڈرز میں4پارٹیوں نے حصہ لیا جبکہ چاروں پارٹیوں نے پہلی مرتبہ ایک میٹر کی قیمت1240روپے لگائی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے اس ٹینڈر کو منسوخ کیے جانے کے بعد دوسرا ٹینڈر طلب کیا گیا تو اس میں بھی انہی کمپنیوں نے میٹر کی قیمت میں50روپے اضافہ کرکے نئی قیمت1250روپے لگادی۔ بورڈ آف ڈائریکٹر کی جانب سے اس ٹینڈر کا جائزہ لینے کے بعد ٹینڈر پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے بھی منسوخ کردیا اور اب ببین الاقوامی سطح پر نئے ٹینڈر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے دوسری طرف ٹینڈر حاصل کرنے والی کمپنی نے لاکھوں کی تعداد میں جو بجلی کے میٹر خریدے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔ واضح رہے کہ لیسکو نے نہ صرف ڈیڑھ لاکھ میٹر تبدیل کرنے ہیں بلکہ77ہزار نئے کنکشن بھی فراہم کرنے ہیں۔

لیسکو،خریداری

مزید : صفحہ آخر