جنوبی وزیر ستان ،پاک فوج کے آپریشن میں متاثرہ مکانات کی سروے

جنوبی وزیر ستان ،پاک فوج کے آپریشن میں متاثرہ مکانات کی سروے

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان اور پاک فوج کی طرف سے جنوبی وزیرستان کے علاقے وادی کانیگرم اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے مکانات کے سروئے کا کام نہایت احسن طریقے سے مکمل ہوگیا ۔یہ سروئے پاک فوج -17آزادکشمیر ریجنمنٹ اور -55بریگیڈاور پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے تحصلیدار محمد ایوب ،انجیئر عدنان،انجیئر پیر جہانزیب ،پولیٹیکل محرر محمد رفیق اور بر کی قوم کے ملکان نے نہایت جاں فشانی اور احسن طریقے سے علاقے کے مشران اور لوگوں کے تعاون سے سرانجام دیا ۔ جس کے لئے اہل علاقہ مشران ،ملکان اور نوجوان طبقے اور متاثرین نے نہایت صاف شفاف طریقے سے سروئے کے پایہ تکمیل تک پہنچانے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -