چین میں سالانہ ماہی گیری میلے کا آغاز،مزے دار دعوتوں کا اہتمام
گوئیزو (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے گوئیزو میں صدیوں پرانی روایت سالانہ ماہی گیری کے میلے کا آغاز ہوگیا۔ چین میں فشنگ فیسٹیول کے دوران دلدلی مٹی سے بھرے تالاب سے مچھلیاں پکڑنے کیلئے ٹوکروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میلے میں مقامی ماہی گیروں سمیت دنیا بھر سیاح بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ فیسٹیول میں ماہی گیروں نے 4 سے 5 فٹ لمبی مچھلیاں بھی پکڑیں۔ ماہی گیروں نے تالاب سے پکڑی جانے والی مچھلیوں سے مزیدار کھانے بنائے اور شاندار دعوت کا اہتمام کیا۔