اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، ترجمان تحریک انصاف

اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے تیاریاں مکمل ہیں، ترجمان تحریک انصاف

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی ہدائت پر پی ٹی آئی اسلام آباد کو بند کرنے کے لئے تیار بیٹھی ہے جہاں تک استعفوں یا اس تحریک کو مزید تیز کرنے کا تعلق ہے تو اس کا فیصلہ مشاورت سے ہو گا ابھی ہم نے محرم الحرام کے احترام کی وجہ سے باہمی مشاورت کا سلسلہ شروع نہیں کیا عاشورہ محرم کے بعد ان میٹنگوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور اس میں یہ طے کیا جائے گا کہ اسلام آباد کو بند کرنے کے لئے کونسی حکمت عملی اختیار کرنی ہے تاہم پارٹی چئیرمین کے ہر فیصلے پر عمل کرنے کے لئے پوری پارٹی تیار ہے اور اسلام آباد کو بند کرنے کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں کیسے بند کریں گے اس کا پتہ حکومت کو چل جائے گا اس سے پہلے ہم لاہور کراچی اور فیصل آباد کو بند کر چکے ہیں اسلام آباد میں بھی کارکنون کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر نظر آئے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -