مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ، عمران غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں، محسن رانجھا

مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ ، عمران غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں، محسن رانجھا

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر محسن رانجھا نے عمران خان کے پارلیمنٹ سیشن کے بائیکاٹ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو جان لینا چاہئے کہ اس کی کشمیر دشمنی نا قابل معافی ہے اور عوام اسے کبھی معاف نہیں کریں گے۔ عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سے عمران خان نے ثابت کر دیا کہ ان کا ایجنڈہ پاکستان سے باہر سے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو بھارت نواز کہنے والے عمران خان کی حقیقت سب کے سامنے آ گئی۔ عمران خان کے بقول جلسوں میں کی گئی باتیں مقدم ہیں نہ کہ پارلیمنٹ میں۔ ایک شکست خوردہ ، کنٹینر زدہ سیاست دان آئینی وزیر اعظم سے استعفی کا مطالبہ کر کے اپنی تخریبی سیاست کا اظہار کر رہا ہے جو اس وقت نامناسب ہے۔ کشمیر ایشو پر اے پی سی میں اور پارلیمنٹ کے سیشن میں شرکت نہ کرنا پاکستان اور کشمیر دشمنی ہے ۔ ان لوگوں کی حقیقت عوام کے سامنے آ گئی ہے جو ملکی سلامتی پر بھی ذاتی عناد اور بغض کو اہمیت دیتے دیتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -