عام انتخابات سے قبل مردم شماری ہو نی چاہیے‘ چوہدری سرور

عام انتخابات سے قبل مردم شماری ہو نی چاہیے‘ چوہدری سرور

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا کہ (ن) لیگ مر دم شماری کی راہ میں ’’دیوار چین ‘‘بن چکی ہے‘مر دم شماری سے انکار جمہوریت آئین وقانون کی نفی ہے ‘ سپر یم کورٹ مر دم شماری میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیں ‘جب تک مر دم شماری نہیں ہوگی مہنگائی ‘بدحالی اور بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی قوم کا مقدر رہے گی جسکی ذمہ داری (ن) لیگ پر ہی عائد ہوتی ہے انہیں قوم کو اس کا جواب دینا ہی پڑ یگا ،بدھ کے روز تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ پہلے دن سے مر دم شماری میں رکاوٹ بن رہی ہیں کیونکہ انکو مردم شماری میں انکو اپنی سیاست موت نظر آرہی ہے مگر جب تک مر دم شماری نہیں ہوگی اس وقت تک ملک سے غر بت کے خاتمے سمیت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی ممکن نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے اس ملک میں ہرصورت مردم شماری ہو نی چاہیے ۔

چوہدری سرور

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...