نندی پور اسکینڈل ،ملزم بیان سے منحرف،ضمانت منظورکرلی گئی

نندی پور اسکینڈل ،ملزم بیان سے منحرف،ضمانت منظورکرلی گئی

  

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ) نندی پور پاور اسٹیشن اسکینڈل نے اس وقت ایک نیا موڑ اختیار کر لیا جب نندی پور میں آئل کرپشن کے بعد ریکارڈ پھاڑنے کے مقدمہ میں گرفتار کئے جانے والے سیکیورٹی گارڈ بلقیاس خان اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہو گئے ، سیکیورٹی گارڈ نے اپنے نئے بیان میں کہا کہ وہ ریکارڈ پھاڑنے کے واقعہ میں ملوث نہیں ہے ،اسنے موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس اور سی آئی اے پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد انہوں نے زبردستی میرے فنگر پرنٹ ٹوٹے ہوئے شیشوں پر لگائے جس کے بعد انہیں فرانزک لیب بھجوایا گیا تھا ، تاہم عدالت نے گرفتار ملزم سیکیورٹی گارڈ بلقیاس خان کے وکیل کی استدعا پر پچاس ہزار روپے کے مچلکوں پر اسکی ضمانت منظور کر لی ہے ۔

ضمانت منظور

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -