کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے رہائشی منصوبے جاری ہیں ،مراد علی شاہ

کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے رہائشی منصوبے جاری ہیں ،مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے رہائشی منصوبے جاری ہیں ، منصوبوں کے تحت تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کیا جائے گا،کراچی کی روشنیاں واپس لاؤں گا۔بدھ کووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کراچی میں بہتر رہائشی منصوبوں سے متعلق وزیراعلی ہاؤس میں اجلاس ہوا۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ شہر کی روشنیاں واپس لاؤں گا،نکاسی کانظام درست ،سڑکوں کی تعمیراوراسٹریٹ لائٹس،بینچز لگائیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ دنیا بھرمیں بہتر رہائشی سہولیات میں کراچی کا نمبر 140 واں ہے۔کراچی میں 8 کروڑ ڈالر کے بہتر رہائشی منصوبے جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ پروجیکٹ کے تحت پاکستان چوک کی 5سڑکیں،کورنگی ، ملیر کی تاریخی حیثیت بحال ہوگی جبکہ ایمپریس مارکیٹ کے اردگرد 60 تاریخی عمارتوں کو بھی بحال کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسلام آباد میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے یہ پروجیکٹ منظور کرایاگیا ہے جس کے لیے سندھ حکومت فوری طور پر 20فیصد رقم جاری کرے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر