جے ایس گلوبل کا عشائیہ، مالیاتی اداروں کی اہم شخصیات کی شرکت

جے ایس گلوبل کا عشائیہ، مالیاتی اداروں کی اہم شخصیات کی شرکت

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) جے ایس گلوبل کی جانب سے گذشتہ روز خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں گلوبل فنڈز منیجرز ریگولیٹرز سمیت بڑے مالیاتی اداروں کے سی اوز اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیئرمین منیر کمال ، ایم ڈی ندیم نقوی اور سی ای او CDC محمد حنیف جھکورا نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج منیر کمال غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستانی معیشت میں دلچسپی لینے کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار خصوصی طور پر پاکستان اسٹا ک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کررہے ہیں ۔ جن میں متعدد معروف ادارے بھی شامل ہیں جو PSX کی حالیہ قابل رشک صورتحال کے باعث اپنے سرمائے کا بڑا حصہ PSX میں لگارہے ہیں۔ ایم ڈی ندیم نقوی نے اس موقع پر کیپٹل مارکیٹ میں ہونے والی نئی اصلاحات کے حوالے سے بتایا جو گذشتہ چند سالوں کے دوران کی گئی ہیں۔ جن سے PSX پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ناصرف بحال ہوا ہے بلکہ ان اصلاحات سے کیپٹل مارکیٹ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے ملک کی اسٹاک مارکیٹ کو فروغ دینے میں جے ایس گلوبل کے کردار کو سراہا اور کہا کہ اس حوالے سے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -