ایمریٹس کا ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر انسٹن کے ساتھ معاہدہ

ایمریٹس کا ہالی ووڈ اداکارہ جنیفر انسٹن کے ساتھ معاہدہ

کراچی (خصوصی رپورٹ) ہالی ووڈ کی فنکارہ ، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر جینیفر انسٹن ایمریٹس کے طیارے A380 میں دوبارہ جلوہ گر ہو رہی ہیں اور دنیا کی بہترین ایئرلائن کی نئی گلوبل ڈیجیٹل اور اور ٹی وی اشتہاری مہم میں ایک نیا دوست بھی بنا رہی ہیں۔یہ اشتہار ایمریٹس جینیفر انسٹن کی گزشتہ سال کی اشتہاری مہم کی کامیابی کو مزید تقویت دے گا۔ گزشتہ سال کی مہم نے لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا اور وہ بہت جلد وائرل ہوگئی تھی۔گزشتہ سال کے ہلکے پھلکے اشتہار کی طرح ، گولڈن گلوب اور ایمی ایوارڈ جیتنے والی فنکارہ A380 طیارے کی ترویج کیلئے اپنی جاذب نظر شخصیت، منفرد انداز اور مزاحیہ طرز کے ساتھ آ رہی ہیں۔ اشتہار میں جینیفر کی ہنس مکھ چھوٹے بچے کوپر سے دوستی ہوجاتی ہے۔ اس اشتہار میں جینیفر ایمریٹس کی فرسٹ کلاس میں شاور لینے کے بعد اپنے سوئیٹ میں واپس پہنچتی ہیں تو انہیں چھوٹا بچہ A380 طیارے کے ماڈل سے کھیلتا ہوا نظر آتا ہے۔ جینیفر کے ہمراہ کوپر نے اپنےA380 طیارے کے ماڈل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس جہاز کا پائلٹ بننے کی اپنی خواہش کا اظہار کیا ۔ دونوں نے گفتگو کا آغاز کیا اور جہاز کے نچلے اور بالائی ڈیک پر چہل قدمی کرتے ہوئے دونوں کے مابین ایک تعلق قائم ہوگیا۔ اکانومی کلاس میں کوپر اپنے والدین سے جب واپس دوبارہ ملتا ہے تو اس کے والدین بچے کے ہمراہ ہالی ووڈ کی اداکارہ جینیفر انسٹن کو دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں ۔ وہ کوپر کے ہمراہ اکانومی کلاس میں وقت گزارنے اور ایمریٹس کے آئس ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم سے لطف اندوز ہونے لگتی ہیں جس پر کوپر کی والدہ جینیفر کے پرائیویٹ سوئیٹ کے ساتھ جگہ تبدیل کرلیتی ہیں۔ ایمریٹس کے ڈویژنل سینئر نائب صدر ، کارپوریٹ کمیونیکیشنز ،مارکیٹنگ اور برانڈز بطرس بطرس نے اس مہم کے بارے میں بتایا ،’’ ایک سال پہلے جب ہم نے جینیفر انسٹن کے ساتھ اپنا پہلا اشتہار کیا تھا تو اس کی شاندار کامیابی سے ہمیں بہت زیادہ مسرت حاصل ہوئی۔ اشتہار میں موجود مزاح سے دنیا بھر کے لوگ محظوظ ہوئے ، لاکھوں لوگوں نے اشتہار کو دیکھا اور اس کے بارے میں اپنی رائے پیش کی۔ جینیفر اور ایمریٹس کے مداحوں نے جینیفر کے انداز اور ان کے مزاح کو پسند کیا اور ایک ایسی کہانی سے لطف اندوز ہوئے جو ایئر لائن کی صنعت کے روایتی اشتہارات سے مختلف تھی۔’’ جینیفر کو دوبارہ دیکھنے کی مداحوں کی شدید خواہش ہمیں مسلسل مل رہی تھی۔ ان کی شخصیت میں عالمی پسندیدگی کا دیرپا احساس ہے جو نفاست اور مزاج کی سادگی کا پُر لطف امتزاج ہے۔ وہ ہمارے برانڈ کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔یہ نیا اشتہار ایمریٹس میں سفر کرنے کی تفریح ، شوخی اور خوشی کو بہت دلکش انداز سے پیش کر رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یہ اشتہار بھی گزشتہ اشتہار کی طرح ناظرین کیلئے یادگار ثابت ہوگا۔ آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ہونے والے برائن بکلے نے اس اشتہار کی ہدایت کاری کی ہے۔ وہ ماضی میں سپر باؤل کیلئے بھی بہت سے اشتہارات بنا چکے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر