فاروق ستار کی علامہ شاہ تراب الحق سے ہسپتال میں ملاقات

فاروق ستار کی علامہ شاہ تراب الحق سے ہسپتال میں ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر ین) رابطہ کمیٹی کے کنونیر ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے وفد نے جماعت اہلسنّت کراچی کے سربراہ علامہ شاہ تراب الحق سے کراچی کے مقامی اسپتال جاکر ملاقات کی۔ وفد میں اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب، اقبال مقدم، عادل خان، عارف خان ایڈوکیٹ اور انچارج علماء کمیٹی جاوید احمد شامل تھے۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے شاہ تراب الحق سے عیادت کی اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی جبکہ اس موقع پر شاہ تراب الحق نے ایم کیو ایم کے وفد کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر