کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روکنا غیر قانونی ہے، وسیم اختر

کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روکنا غیر قانونی ہے، وسیم اختر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر )میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وہ جلد باہر اکربہتر انداز میں عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں مگر اس معاملے میں حکومت سندھ کا رویہ سنجیدہ نہیں ہے،انہیں کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روکنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔بدھ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیرکراچی وسیم اخترنے کہاکہ مقدمات جس طرح چل رہے ہیں ان سے مطمئن ہوں اور جلد سے جلد باہر نکلنے کی خواہش ہے تاکہ عوام کی خدمت کرسکوں،عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اس پورا اترنے کی کوشش کرونگا۔میئرکراچی نے کہاکہ جس طرح ایم پی اے اجلاس میں شرکت کے لئے جا سکتا ہے تو وہ بھی جا سکتے ہیں،انہیں سٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت سے روکنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ وسیم اختر نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اگلے کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے اقدامات کیے جائیں۔وسیم اخترنے کہاکہ اگر مئیر ملک سے باہر یا بیمار ہو تو ڈپٹی مئیر معاملات چلا سکتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -