دبئی میں سالانہ ڈیلرز کنونشن 2016 کا انعقاد

دبئی میں سالانہ ڈیلرز کنونشن 2016 کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رینبو ہائی ٹیک انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے دبئی میں سالانہ ڈیلرز کنونشن 2016 کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈیلرز کی کارکردگی کی شاندار پذیرائی کی گئی اور انہیں قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔ رنگا رنگ تقریب میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ فنکار کمار سانو، الکایاگنک اور آر ڈی بی بینڈ نے ماحول کو رنگین بنادیا۔دو روزہ ڈیلرز کنونشن میں شریک برج پاور بیٹری کے ڈیلرز کو عرب امارات کی سیر بھی کرائی گئی اور400ڈیلرز کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ بھی دکھایا گیا۔ ڈیلرز کی کارکردگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان میں20سے زائد کرولا، کلٹس، مہران کار اور گولڈ پرائز تقسیم کئے گئے۔ کنونشن میں آئے ہوئے مہمان صوبائی وزیر ٹیکنالوجی ڈاکٹر سکندر شورو نے کہا کہ برج پاور بیٹری بنانے والے ادارے کی جانب سے اپنے ڈیلرز کی پذیرائی ایک اچھا اقدام ہے جس سے ان میں مقابلے کا رحجان پیدا ہوتا ہے۔ رینبو ہائی ٹیک انجینئرنگ کے چیئرمین ذوالفقار ڈوکہ نے اپنے خطاب میں آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ کنونشن میں پاکستان بھر سے تمام بیٹری ڈیلرز، اراکین اسمبلی، صنعتکاروں نے شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -