عمران نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے کشمیریوں سے غداری کی‘ رانا مشہود

عمران نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے کشمیریوں سے غداری کی‘ ...

بہاولپور،حاصل پور (بیورورپورٹ+ نامہ نگار)صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اساتذہ کرام کی معاشرہ میں بہت قدرواہمیت ہے جنکی محنت ، قابلیت اور ان کی اپنے شعبہ میں کمٹمنٹ کی وجہ سے نوجوان شاندار انداز میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

کی شاندار خدمات کے نتیجہ میں سکولوں میں طلبہ کی تعداد سوا کروڑ ہو گئی ہے جبکہ اس سے پہلے80لاکھ طلبہ انرول تھے۔ انہوں نے بتایا کہ سکولوں میں بچوں کی تعداد میں اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے 36ہزار مزید کلاس رومز تعمیر کر نے کی منظوری دے دی ہے اور جلد تعمیراتی کام شروع کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سکولوں میں چمکتا ، دمکتا مستقبل اور نیا ابھر تا ہو ا پاکستان دیکھ رہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں استا د کا بہت اہم کردار ہے۔ وہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے گھوٹوی ہال میں ضلعی انتظامیہ بہاولپور کی جانب سے ورلڈ ٹیچرز ڈے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب میں شا ندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اساتذہ کو وی آئی پی سپیشل کارڈ دینے کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ ، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قیصر مشتاق ، اراکین اسمبلی چوہدری افضل گل، حسینہ ناز ، ڈی سی او ڈاکٹر احتشام انور مہار ، ڈی پی او اشفاق حسین، ای ڈی اوز ، صدر چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز چوہدری سلیم حسین، سابق صدر ڈاکٹر رانا محمد طارق ، اسا تذہ کرام، صدر انجمن تاجران حافظ محمد یونس ، سول سو سائٹی کے ممبران اور ماہرین تعلیم موجود تھے ۔ دریں اثناء صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے صادق پبلک سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کی نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں سے آگہی حاصل کی۔ اس موقع پر کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن (ر) ثاقب ظفر ، پرنسپل پروفیسر نعمان قریشی ، ای ڈی او ایجوکیشن چوہدری بشیر احمد اور اساتذہ موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اڈاپٹ سکول پالیسی کے تحت صادق پبلک سکول اپنے اطراف میں موجود سکو لوں میں بھی تعلیمی خدمات سرانجام دے تاکہ معیار تعلیم میں اضافہ ہو ۔ بعد ازاں وہ سکول لا ئبریری گئے جہاں انہوں نے لائبریری کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ پرنسپل صادق پبلک سکول پروفیسر نعمان قریشی نے تعلیمی سرگرمیوں کے حوالہ سے بتا یا کہ انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان پر ی انجینئر نگ گروپ ادارہ کی طالبہ نے بورڈ میں پوزیشن حاصل کی اور ہر مرتبہ سکول کے تعلیمی نتائج شاندار رہے ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ صادق پبلک سکول میں گرلز کیمپس کے ساتھ ساتھ گرلز ہاسٹل کی سہولت بھی میسر ہے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے عباسیہ ہائیر سیکنڈری سکول کاا چانک معائنہ کیا ۔ انہوں نے کلاس روم میں جاری درس و تدریس کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شاندار تدریسی عمل اور سکول کی صفائی کے کاموں کی تعریف کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...