زکریا یونیورسٹی میں داخلی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

زکریا یونیورسٹی میں داخلی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ

ملتان( سٹاف رپورٹر )زکریا یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی پر فوکس کرلیا ہے‘اس سلسلے میں داخلی دروازوں پر تعینات ان ٹرینڈ سکیورٹی اہلکار ہٹا دئیے جائیں گے اور ان کی جگہ ریٹائر(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

فوجی تعینات کئے جائیں گے جو جدید اسلحہ سے مسلح ہوں گے ‘ان کے ساتھ سکیورٹی سپر وائزرز بھی داخلی دروازوں پر تعینات ہونگے ‘ داخلی دروازوں پر چیکنگ سخت کی جائے گی‘اس سلسلے میں سکیورٹی اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے‘ ریذیڈنٹ آفیسر زکریا یونیورسٹی ڈاکٹر مقرب اکبر نے کہا ہے کہ وہ اچانک سکیورٹی عملے کو چیک کریں گے اور اگر کوئی سکیورٹی اہلکار غفلت کا مرتکب پایا گیا تو اسے فارغ کر دیا جائے گا ‘انہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی میں سکیورٹی گارڈ ز کی ڈیوٹیاں بھی تبدیل کی جارہی ہیں‘اس کا مقصد فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ‘انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔

سکیورٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر