زکریا یونیورسٹی رجسٹرار شپ تنازع برقرار‘ وی سی کا دباؤ میں نہ آنیکا عزم

زکریا یونیورسٹی رجسٹرار شپ تنازع برقرار‘ وی سی کا دباؤ میں نہ آنیکا عزم

  

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کی رجسٹرار شپ کا تنازع حل نہ ہو سکا‘ یونیورسٹی کے اساتذہ ‘طلبہ نے مذکورہ صورتحال کو ناپسندیدہ قرار دیدیا‘وی سی نے کسی دباؤ میں آئے بغیر یونیورسٹی کی (بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

بہتری کے لئے ہر صورت میں میرٹ برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کر دیا‘ملک منیرنے درخواست واپس لینے سے انکاکردیا، عدالت نے ملک منیر کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کو 7اکتوبر کو طلب کرلیا ‘ تفصیل کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر طاہر امین سے گزشتہ روز ایسوسی ایشن کے صدر ملک صفدر نے ملاقات کی ‘ملک صفدر نے اپنے ملازمین کی رہا ئی اور بحالی کی بات کی جس پر وائس چانسلر نے کہا ہے کہ جن افراد نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی‘ ان کے خلاف کارروائی ہوگی‘ تاہم ایسوسی ایشن ملک منیر کو اپنی درخواست واپس لینے کا کہے جس کی واپسی پر ایسوسی ایشن کے مطالبات کو پورا کرنے کے اقدامات اٹھائے جائیں گے جس کے بعدایسوسی ایشن نے بیان جاری کیا کہ ایمپلائز ایسوسی ایشن نیاپنے اجلاس میں طے کیا تھا کہ وائس چانسلر کو موجودہ صورت حال میں مزید پریشانیوں سے محفوظ رکھتے ہوئے انکو صورت حال کو بہتر کر نے کا موقع فراہم کیا جائے جسکے لئے ایسوسی ایشن نے دن پر امن احتجاج کر کے گزارا اور وائس چانسلر سے ملاقات کر کے اپنا تفصیلی موقف پیش کیا۔جس پر وائس چانسلر نے معاملات کو بہترین انداز میں خوشگوار طریقے سے حل کر نے کی یقین دھانی کروائی اور ایسوسی ایشن کو انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا۔صدر ملک صفدر نے یونیورسٹی ملازمین کی طرف سے مکمل تعاون کا اعتماد دلوایا اور ساتھ ساتھ وائس چانسلر سے ملازمین کے خلاف درج کروائے گئے خوف و ہراس پھیلانے والے مقدمے واپس لینے اور گرفتار ملازمین کو رہا کروانے اور 07معطل ملازمین کو بحال کرنے اور ڈیلی ویجز ملازمین سہیل جونئیر کلرک زینب ھال کے ڈیلی ویجز ملازمین کی نوکریاں بحال کرنے اور یونیورسٹی ایڈمن بلاک کو پولیس کے گھیرے سے بھی آزاد کروانے کی درخواست کی۔جس پر وائس چانسلر نے غور کرنے اور ملازمین کو پر امن رکھنے کی ھدایت کی۔ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن آج دوبارہ اجلاس بلا کر اور صورت حال کا جائزہ لے کر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہوئے اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ دوسری طرف ملک منیر حسین نے کہا ہے کہ ہم نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے‘ عدالت نے مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او کو 7اکتوبرکو طلب کرلیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -